اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے کہا کہ اگر مذاکرات میں تمام پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو میرے خیال میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو پائے گا۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے مقابل فریق کے عزائم کو سمجھے اور ایران کے نظریات منوانے کی کوشش کرے۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کوئی ایسی چیز نہیں جسے دکان سے خریدا جا سکے، کہا کہ ایران کی مقامی ایٹمی ٹیکنالوجی اس ملک کے دانشوروں اور سائسندانوں کی پچاس سالہ اور خاص طور پر اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے برسوں کی زحمتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ علاء الدین بروجردی نے طب، زراعت اور دیگر شعبوں میں پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی اور توانائی کو ایک اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ دوسروں نے یہ ٹیکنالوجی ہمیں نہیں دی ہے اس لئے ہم اس راہ میں اپنی پیشرفت کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ خصوصا اس لیے کہ ہم نے بار بار این پی ٹی میں بھی اور رہبر انقلاب اسلامی نے بھی اپنے فتووں میں کہا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا ہمارا نہ کوئی ارادہ تھا اور نہ ہے-
.......
/169